Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کے حکم و احکامات کے تحت، ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث گینگ کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کرلیا۔

مورخہ: 04 مارچ 2025

تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے شاہ ولی اللّٰہ نگر کے رہائشی قیام الدین کی شکایت پر کارروائی کی، جسے پرچی اور فون کال کے ذریعے بھتہ دینے پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ شہری کے بھتیجے سمیت 04 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزم جاوید سے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ مزید تحقیقات میں معلوم ہوا کہ احمد رضا، جو متاثرہ شہری کا بھتیجا اور اس گروہ کا ماسٹر مائنڈ ہے، نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ بنایا تھا۔ بھتے کے مطالبے کے لیے جو فون نمبر استعمال کیا گیا وہ بھی احمد رضا کے نام پر رجسٹرڈ تھا، جبکہ کال کرنے کے لیے شہریار کا موبائل فون استعمال کیا گیا تھا۔

گرفتار ملزمان میں احمد رضا ولد ابو صالح، جاوید ولد عبدالقیوم، شہروز ولد بابو علی اور عرفان ولد اصغر امام شامل ہیں، جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے SIU/CIA کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان میڈیا سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.