Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔

DATED: 23 FEBRUARY 2025

1- ویسٹ: تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے تین رکنی موٹر سائیکل لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان اندرون خالی پلاٹ/مکان میں موٹرسائیکل کے مختلف پارٹس کھول کر فروخت کرتے تھے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرجانی ٹاون میں کاروائی کرکے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 01 موٹرسائیکل، 13 چیچس و دیگر پارٹس، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KFX-9723 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 62/25 تھانہ بلدیہ میں درج یے۔

برآمدہ باقی 13 چیچس میں سے 07 چیچس مختلف تھانوں کے مختلف مقامات میں مطلوب تھے۔

ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں وسیم ولد شمشیر، امیر حمزہ ولد شبیر اور سجاد علی ولد اکرم علی شامل ہیں۔

2- ویسٹ: تھانہ پاکستان بازار پولیس نے موٹر سائیکل لفٹر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر ساڑھے 11 میں کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 84/2025 تھانہ پاکستان بازار میں درج ہے۔

ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں نصب الحسن ولد عطا حسین اور محمد سلیم ولد محمد کالو شامل ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.