Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کی ہدایات پر زون ویسٹ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری
Media Cell West Zone
January - 09, 2025
تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات سپلائی / فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے فقیر کالونی میں کاروائی کرکے ملزم فہد بٹ ولد اشرف بٹ کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے 01 کلو سے زائد (1210 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی