Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانہ جات میں کاروائیاں جاری

July 24, 2025

تھانہ عزیز آباد

تھانہ عزیز آباد کی حدود بمقام کراچی اکیڈمی بلاک 2 عزیز آباد میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ۔

مقابلے کے دوران ایک ملزم بنام شہباز اقبال سوترا ولد اقبال سیمیول سوترا زخمی حالت میں جبکہ دوسرا ملزم بلال احمد ولد محمد وسیم بلاضرب گرفتار ہوا۔

قبضے سے 1 عدد 30 پسٹل بمعہ راؤنڈز، 1 بائیک اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے۔

تھانہ تیموریہ

پولیس کا بمقام کراچی ڈینٹل کالج بلاک۔M نارتھ ناظم آباد میں اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ۔

دو طرفہ فائرنگ میں ایک ملزم عبداللہ ولد صاحب زخمی حالت میں جبکہ دوسرا ساتھی وکیل ولد شراب خان بلا ضرب گرفتار ہوا۔

قبضے سے ایک 9 ایم ایم پسٹل، لوڈ میگزین، بائیک اور 3 موبائیل فون برآمد۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.