Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر منشیات فروشی میں ملوث نا سورو کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری
مورخہ 27 جولائی 2025
پیرآباد کے علاقے مگسی محلہ میں گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران انتہائی مطلوب منشیات فروش سمیت پانچ منشیات فروش گرفتار۔ منشیات کے 04 سے زائد منظم منشیات کے اڈوں کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون کے احکامات کی روشنی میں اور ایس ایس پی ویسٹ کی ہدایات پر ایس پی منگھوپیر ڈویژن نے خود گراؤنڈ پر موجود رہ کر آپریشن کی نگرانی کی، جبکہ ایس ایچ او پیرآباد، منگھوپیر اور پاکستان بازار آپریشن ٹیم میں شامل تھے۔
*گرفتار ملزمان کی شناخت*
گرفتار ملزمان میں رسول بخش عرف دادو ولد منظور حسین مگسی، علی حسن ولد عزیز اللہ مگسی، احسان ولد عبدالرحیم مگسی، فہیم ولد رحیم بخش مسگی اور فیض محمد عرف بابو ولد میر محمد شامل ہیں۔
برآمدگی
ملزمان سے 03 کلو چرس، 200 گرام سے زائد آئس، 160 گرام کرسٹل، ڈھائی کلو چرس بھنگ، 01 پسٹل، 08 موبائل فونز، گھڑی اور 02 لاکھ 40 ہزار نقدی برآمد کی گئی۔
سرچ آپریشن میں ڈسٹرکٹ ویسٹ اور شاہین فورس ویسٹ کے 100 سے زائد افسران و جوان اور 25 سے زائد لیڈی اسٹاف و انٹیلیجنس اسٹاف نے اس آپریشن میں حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد علاقے میں منشیات کے مکروہ دھندے کا خاتمہ اور شہریوں کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کرنا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی