Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی

مورخہ: 07 فروری 2025

1️⃣ تھانہ گلشن معمار پولیس کی کارروائی، مفرور ملزم گرفتار

تھانہ گلشن معمار پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث مفرور ملزم معراج عرف ڈاڈا ولد وحید کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور ڈکیتی کے مقدمہ الزام نمبر 180/2024 میں مفرور تھا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

2️⃣ تھانہ شاہراہ نور جہاں پولیس کی کارروائی، 2 مطلوب اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

تھانہ شاہراہ نور جہاں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب ملزمان عبدالودود ولد اقبال غنی اور فضل الرحمان ولد شمس الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور پستول بمعہ 5 راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

3️⃣ تھانہ سرجانی پولیس کی بروقت کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

تھانہ سرجانی پولیس نے نادرن بائی پاس کے قریب اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، جبکہ ان کا ساتھی فرار ہوگیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت محمد ندیم ولد قیصر خان اور ظہور شاہ ولد سایت علی شاہ کے نام سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے راہگیر سے چھینا ہوا موبائل فون، نقدی، غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی، جس کی سرقیدگی کا مقدمہ تھانہ نارتھ ناظم آباد میں درج ہے۔ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.