Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب ایکشن۔
مورخہ: 16 اپریل 2025
تیموریہ کی حدود میں مہدی حسن پارک بلاک N نارتھ ناظم آباد کے قریب دورانِ گشت پولیس مقابلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک، ایک زخمی جبکہ ایک کو بلاضرر گرفتار کیا گیا۔
ہلاک ملزم کی شناخت ذیشان ولد اجمل، زخمی ملزم کی شاہد ولد اجمل جبکہ بلاضرر گرفتار مجاہد ولد جان محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ملزمان سے دو عدد پستول، چار موبائل فون اور عزیزآباد تھانے کی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ہلاک اور زخمی ملزم کو اسپتال جبکہ بلاضرر گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی