Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کی کامیاب کارروائی، وزیرستان پولیس کے اہلکار کے قاتل کی گرفتاری
مورخہ: 29 جنوری 2025
ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن، سیکٹر ساڑھے گیارہ یعقوب آباد میں وزیرستان پولیس کے اہلکار نور رحمٰن کے قتل میں ملوث ملزم محسن ولد عابد کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او اقبال مارکیٹ نے ٹیکنیکل اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جس کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل (چھری/کھنجر) اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔
تحقیقات کے مطابق، گرفتار ملزم اور مقتول ایک ساتھ ڈمپر پر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے طور پر کام کرتے تھے، اور ذاتی رنجش کی بنا پر یہ قتل کیا گیا۔
ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد مزید تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون