Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آئی جی پی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب کی خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات پر زون ویسٹ میں کامبنگ/سرچ آپریشن ۔
مورخہ: 13 مئی 2025
ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار کے علاقے غازی آباد مہاجر چوک اور ملحقہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن۔
کومبنگ/سرچ آپریشن سے قبل علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مسدود کرکے ہدفی مقامات کی تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ اشخاص کی ویریفیکیشن/تصدیق بھی کی گئی۔
کومبنگ/سرچ آپریشن میں ڈی ایس پی پاکستان بازار کی زیرنگرانی ایس ایچ اوپاکستان بازار اور اقبال مارکیٹ ہمراہ نفری و لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے سرانجام دیا۔
سرچ آپریشن کا مقصد علاقے میں امن و امان کا قیام اور عوام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری عمل میں لانا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی