Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

عید گاہ اور میجسٹک ہوٹل کے درمیان شاہین فورس اور ناظم آباد پولیس کا مقابلہ

میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی*

*مورخہ: 15 فروری 2025*

عید گاہ اور میجسٹک ہوٹل کے درمیان مرکزی شاہراہ پر شاہین فورس موٹرسائیکل یونٹ اور ناظم آباد پولیس کے اہلکار گشت پر تھے کہ اس دوران دو ملزمان کو موٹرسائیکل پر شہری سے چھینا جھپٹی کرتے دیکھا۔ پولیس نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہوگئے۔

پولیس نے تعاقب کیا، جس کے دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی ہوا، جبکہ تعاقب جاری رہا اور کارروائی بلاک P ڈی سلوا ٹاؤن (تھانہ شاہ نور جہاں کی حدود) تک پہنچی۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت جواد ولد لیاقت کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ 3 گولیاں اور چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

*ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.