Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
خواجہ اجمیر نگری پولیس کا موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے ساتھ مقابلہ
میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی
مورخہ: 15 فروری 2025
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس کا موٹر سائیکل لفٹرز گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
سیکٹر 5B3، مین روڈ نزد 4 اسٹار لان کے قریب خواجہ اجمیر نگری پولیس نے موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا بغیر زخمی ہوئے قابو کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 چھینے گئے موبائل فون، ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل (یونیک نمبر KKB5725)، ایک 30 بور پستول بمعہ 4 گولیاں برآمد ہوئیں۔ چیک کرنے پر برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں مقدمہ نمبر 51/25 بجرم 392/34 میں مطلوب پائی گئی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت
نعمان عرف نومی ولد رحمان (زخمی)
فہد احمد عرف موٹا ولد ظہیر احمد
زخمی ملزم کو عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی