Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے سخت احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث ڈکیتوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن

میڈیا سیل DIGP ویسٹ زون کراچی

مورخہ : 04 دسمبر - 2024

تھانہ گلبرگ کی حدود بلاک 5 ندی کنارہ رحمان آباد فیڈرل بی ایریا میں پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز ڈکیتوں کے ساتھ دو بدو مقابلہ۔

موٹر سائیکل سوار 02 ملزمان جن کو مشتبہ و مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈکیت موقع پر زخمی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی بائیک پر فرار ہوگیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت ذیشان ولد محمد خان کے نام سے ہوئی۔

ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

مزید پولیس ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.