Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے کریمنلز کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات پر گزشتہ شب تھانہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 51 میں پولیس کا مسلح ڈکیت گینگ سے مقابلہ۔
22 September - 2025
دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 01 ملزم زخمی حالت میں جبکہ 02 ملزمان بلا ضرب گرفتار کر لیے گئے۔
*شناخت ملزمان*
1۔ عابد ولد سرور (زخمی)
2۔ سید ریحان ولد بدالزمان
3۔ عبدالمنان ولد فاروق (بلاضرب) کے ناموں سے ہوئی۔
*برآمدگی*
01 رائفل، 02 پسٹل بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، وائرلیس سیٹ (واکی ٹاکی)، 02 موبائل فونز، نقدی رقم و 02 موٹر سائیکلز کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے۔
*ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون