Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر گزشتہ شب مختلف تھانہ جات کے پولیس کا سٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ

مورخہ 03 دسمبر 2025

1- تھانہ مومن آباد کے علاقے رحیم شاہ کالونی K-2 پہاڑی کے قریب پولیس کا مسلح ڈکیت گینگ سے مقابلہ۔

۔2-تھانہ اقبال مارکیٹ کے علاقے اورنگی سیکٹر 11 مرکز قبرستان پولیس کا مسلح ڈکیت سے مقابلہ

دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 04 زخمی ملزمان سمیت 01 بلا ضرب ملزم (ٹوٹل 05 ملزمان) گرفتار۔

گرفتار ملزمان کی شناخت مہران ولد ابراہیم (زخمی)، اسماعیل ولد فضل خالق (زخمی)، فہیم ولد گلشیر (زخمی) رمضان ولد اسلم (زخمی)

اور اکرام عرف ببلا ولد

اکرم (بلاضرب) کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان سے 03 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ملزمان کے زیراستعمال 03 موٹرسائیکلز کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے، تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد کے لئے اسپتال جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ گرفتار ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کیا جارہا ہے

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.