Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔

میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی

مورخہ: 07 فروری 2025

1️⃣ سرجانی پولیس نے یوسف گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش جاوید ولد دیدار علی کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے 20 گرام آئس، موبائل فون اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔

ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

2️⃣ اورنگی پولیس نے سیکٹر 9E ندی نالہ کے قریب اندرون مکان قائم گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملزم راشد ولد محمد طیب کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران 140 پڑیاں گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو، چونا، کیمیکل، ڈرم، ٹپ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.