Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز اور منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ۔
DATED: 17 JULY-2025
سینٹرل، تھانہ شاہراہِ نور جہاں پولیس کی اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشوں کے خلاف کی کامیاب کارروائی
پہلی کاروائی
شاہراہِ نور جہاں پولیس کی بروقت کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد
گرفتار ملزم کی شناخت رحمان اللہ ولد محمد ممتاز کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پستول 3 زندہ راؤنڈ اور موبائل فون برآمد۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 517/2025 بجرم دفعہ 23-1(A) تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا۔
دوسری کارروائی
سینٹرل، تھانہ شاہراہ نور جہاں کی حدود سے منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلیم ولد غلام شبیر کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 40 پیکٹ گھٹكا ماوا اور کیش برآمد۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 518/2025 دفعہ 4/8(1) کے تحت درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دوران انٹیروگیشن دونوں ملزمان نے متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
سینٹرل، تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی گٹکا ماوا کے کارخانہ پر کاروائی۔
سیکٹر 11-F کے پاس ایک کار خانے پر پولیس نے چھاپہ مار کر کارروائی کے بعد 1 ملزم کو گرفتار کیا۔
برآمدگی
1-ایک عدد پلاسٹک کے ڈرم میں گیلی چھالیا 8 کلو وزن۔
2-تین کلو تیار گٹکا ماوا۔
3-ایک عدد پلاسٹک بالٹی میں تیار چونا۔
4ایک عدد پلاسٹک کی بالٹی میں تیار کھتہ
5- تمباکو پتی 2 پیکٹ۔
6-پلاسٹک کے ایک بورے ہیں لا تعداد خالی ريپر
گرفتار ملزم کی شناخت محمّد حنیف حسین کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 406/25 جرم دفعہ 3/4/5/6/8 i گٹکاماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی