Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔

MEDIA CELL DIGP-WEST ZONE

DATED: 15 JUNE-2025

ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے میں منظم طور پر منشیات کا نیٹ ورک آپریٹ کرنے والا مطلوب ملزم گرفتار۔

گرفتار ملزم کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی متعدد فہرستوں اور آئی آرز میں شامل تھا۔

پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرکے ملزم فرقان عرف چیکو ولد اشفاق کو گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضے سے تقریباً 02 کلو چرس، فروختگی کی رقم اور زیراستعمال موبائل فون برآمد ہوا۔

ملزم سرجانی کے مختلف علاقوں میں منظم طور پر خود بھی منشیات فروخت کرتا اور دیگر ملزمان کو بھی سپلائی فراہم کرتا تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.