Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
مورخہ: 06 مئی 2025
ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
شاہین فورس نے دوران پیٹرولنگ اسلامیہ کالونی میں کاروائی کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فون، موٹرسائیکل اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KMM-7449 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 149/2025 تھانہ اورنگی میں درج ہے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں جان شیر ولد خان شیر اور شاہمیر ولد اقبال شامل ہیں۔
گرفتار ملزم جان شیر عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 36/2023 بجرم دفعہ 399/402 ت پ تھانہ نارتھ ناظم آباد۔
2. مقدمہ الزام نمبر 120/2025 بجرم دفعہ 353/324/34 ت پ تھانہ تیموریہ۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی