Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر زون ویسٹ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔

مورخہ: 01 مئی 2025

1- سینٹرل، تیموریہ پولیس نےدوران پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے کےبی آر کے علاقے میں 1۔عدنان ولد الادین 2۔حفیظ ولد شمشاد کو گرفتار کیا۔

برآمدگی۔

گرفتار ملزمان سے 2 عدد TT پستول 30 بور, بمعہ راؤنڈ 2 عدد موبائل فونز برآمد ہوئے-

جبکہ ملزمان کے زیر استعمال چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KNM.9926 کو ذریعہ سی پی ایل سی چیک کرایا تو بالا موٹر سائیکل مقدمہ الزام نمبر 350/2025 بجرم دفعہ 381-A تھانہ سائٹ اے سے سرقہ چوری شدہ بھی برآمد ہوئی ہے۔

موبائیل فون- مقدمہ الزام نمبر 172/2025 بجرم دفعہ /392/397/34 تھانہ تھانہ پیر آبا میں درج ہے

گرفتار ملزمان کے خلاف برآمدہ اسلحہ کا مقدمہ الزام نمبر 349/2025 بجرم دفعہ 23،1A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت درج کر کے تفشیش شروع کر دی گئی ہے۔

2- سینٹرل، رضویہ پولیس کی دورانِ پیٹرولنگ کارروائی موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث02 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان کی شناخت *عمیر احمد ولد احمد حاجی اور عمر فاروق ولد شیر زمان* کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل نمبری HAP-9978 میکر یونیک 70cc برنگ سیاہ برآمد ہوئی جبکہ ملزمان نے مسروقہ موٹر سائیکل کی شناخت چھپانے کے لئے نمبر پلیٹ ہٹا رکھی تھی -

برآمدہ موٹر سائیکل تھانہ سرجانی کی حدود سے چوری کی گئی تھی جسکا مقدمہ الزام نمبری550/2025 جرم دفعہ 381-A ت پ درج ہے-

ملزمان نشےکے بھی عادی ہیں اور نشہ پورا کرنے کے لئے چوری میں ملوث ہیں جو کہ پہلے بھی جیل جا چکے ہیں -

گرفتار ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے.

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.