Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات و ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف زون ویسٹ میں کومبنگ سرچ آپریشن جاری

Date : 18 Dec, 2024

میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی

کامبنگ آپریشن ڈسٹرکٹ سینٹرل

کامبنگ آپریشن کے دوران علاقے کو کارڈن آف کرکے مشتبہ افراد سمیت گھر گھر تلاشی لی گئی۔

پولیس رات گئے کھلے ہوئے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر موجود افراد کو بھی تلاش ڈیوائس کی مدد سے چیک کیا گیا۔

کامبنگ آپریشن گلبرگ ڈویژن میں ایس ڈی پی او شادمان کی نگرانی میں تیموریہ اور نارتھ ناظم آباد اور شاہراہِ نور جہاں ایس ایچ اوز کے ہمراہ بلاک R کٹی پہاڑی میں کیا گیا۔

لیاقت آباد ڈویژن میں ایس ڈی پی او ناظم اباد کی نگرانی میں رضویہ سوسائٹی، پاپوشنگر اور ناظم آباد ایس ایچ اوز کے ہمراہ ناظم آباد نمبر 1 الحسن چوک میں کیا گیا۔

جبکہ نیو کراچی ڈویژن میں ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری کی نگرانی میں ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری کے ہمراہ زرینہ کالونی میں کیا گیا۔

دورانِ آپریشن مختلف تھانہ جات کی موبائل، انٹیلیجنس اسٹاف، لیڈی سرچر سمیت دیگر ملازمان نے بھی حصہ لیا۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.