Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

جناب آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے خصوصی احکامات اور ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر زون ویسٹ میں مضر صحت گٹکا ماوا، منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن۔

میڈیا سیل ویسٹ زون کراچی

مورخہ: 20 جنوری 2025

1️⃣ تھانہ سپر مارکیٹ کی کارروائی منشیات فروش گرفتار ملزم عمران بلوچ ولد امام بخش کو گرفتار کرکے 115 گرام چرس اور موٹر سائیکل نمبر KGX-5841 (جو مقدمہ نمبر 43/25 بجرم دفعہ 381-A تھانہ عزیزآباد میں مطلوب تھی) برآمد کرلی گئی۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 19/2025 بجرم دفعہ 9(I) 3A درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

2️⃣ تھانہ سپر مارکیٹ کی کارروائی گٹکا ماوا فروش گرفتار ملزم محمد شہزاد ولد محمد شمیم کو گرفتار کرکے 25 تیار گٹکا ماوا کی پڑیاں برآمد کی گئیں۔

ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 18/2025 بجرم دفعہ 4/8(I) درج کیا گیا، جبکہ اس کا سابقہ مقدمہ نمبر 366/2020 بھی درج ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

3️⃣ تھانہ سرجانی پولیس کی کارروائی گٹکا فیکٹری پر چھاپہ سرجانی سیکٹر 5/B میں مکان کے اندر قائم گٹکا فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ ملزم عرفان ولد عبداللّٰہ کو گرفتار کیا گیا جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔

چھاپے کے دوران 175 تیار گٹکا پڑیاں، 7 کلو سے زائد چھالیہ، ایک بوری چونا، تمباکو، خالی ڈرم اور پیکنگ کا سامان برآمد ہوا۔

ملزمان کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.