Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
تھانہ سرجانی پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی میں ملوث 5 رکنی گروہ گرفتار
مورخہ: 21 اپریل 2025
ڈی آئی جی پی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کا ڈکیت گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
تھانہ سرجانی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی خطرناک گینگ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سرجانی کے علاقے شاہ بیگ گوٹھ میں واقع ایک خالی مکان میں واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ پولیس نے بروقت چھاپہ مار کر انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے
5 عدد پستول بمعہ ایمونیشن
5 چھینے گئے موبائل فونز
نقدی اور قیمتی وولٹ برآمد کیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 840/24 بجرم دفعہ 392/397/34 تھانہ سرجانی میں درج ہے، جو اسلحہ کے زور پر موبائل فون چھیننے کے الزام میں ہے۔
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے:
گلستان جوہر میں ایک ہاؤس روبری کے دوران 150 تولہ سونا، غیر ملکی کرنسی اور نقدی رقم لوٹی۔
میمن گوٹھ میں دوسری ہاؤس روبری کے دوران 90 تولہ سونا، فارن کرنسی اور نقدی اسلحہ کے زور پر چھینی۔
علاوہ ازیں، ملزمان نے گلستان جوہر، میمن گوٹھ، معمار، سپر ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن، گلشن حدید، درخشاں اور گزری کے علاقوں میں بھی ہاؤس روبریز کا اعتراف کیا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مزید مقدمات درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں صدیق عرف استاد، خادم حسین عرف ابو، محمد یوسف، علی گل اور شاہد علی شامل ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی