Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری۔
DATED: 19 NOVEMBER-2025
تھانہ تیموریہ کی حدود میں شاہین فورس کا مقابلہ، ایک ملزم شدید زخمی حالت میں جبکہ دوسرا بلاضرب گرفتار
تھانہ تیموریہ کی حدود میں مین روڈ ہارون شاپنگ سینٹر کے قریب شاہین فورس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگیا جبکہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں شیراز ولد نامعلوم شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا، جبکہ دوسرے بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت نبیل ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کے بعد زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے موقع سے ایک ٹی ٹی پستول، موبائل فون اور چھینی گئی موٹر سائیکل نمبر KKZ-7442 (سپر پاور 70) برآمد کرلی ہے۔
ملزمان شہر میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون، کراچی