Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کا عوام کو پیغام

DATED: 23  MARCH 2026

یومِ پاکستان -23 مارچ

یومِ پاکستان ہمیں اس عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جس کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک آزاد وطن حاصل کیا۔ 23 مارچ 1940 کو قراردادِ لاہور کی منظوری دراصل ایک خودمختار ریاست کے قیام کی بنیاد تھی، جسے ہمارے اکابرین کی قربانیوں اور انتھک محنت نے حقیقت کا روپ دیا۔

اس قومی دن کے موقع پر ویسٹ زون پولیس اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ملک کی سلامتی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ شہدائے پولیس کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، جن کی بدولت ہم اپنے فرائض مزید جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کر رہے ہیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.