Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آج مورخہ 26 نومبر بروز بدھ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو صاحب نے تھانہ شاہراہِ نور جہاں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اپنے دست مبارک سے افتتاح کیا جو کراچی شہر کا اٹھارواں اور زون ویسٹ کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کا چوتھا فعال سینٹر ہے۔
مورخہ 26 نومبر 2025
اس پروقار تقریب میں ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی صاحب، چیف CPK و جسٹس آف پیس مراد سوہنی، چیف CPK ڈسٹرکٹ سینٹرل علی گودیل , چیف CPK نارتھ ناظم آباد عباس طیب علی، جوائنٹ چیف ڈسٹرکٹ سینٹرل امین بھایانی سمیت دیگر سینئر پولیس افسران اور CPK ممبران نے شرکت فرمائی۔
چیف CPK و جسٹس آف پیس مراد سوہنی نے بتایا کہ سینٹرل کا ہدف 1000 جدید کیمرے ہیں جن میں 200 ANPR کیمرے شامل ہوں گے، جبکہ ہائی ٹیک PTZ زومنگ کیمرہ بھی سینٹرل میں پہلی دفعہ انسٹال کیا گیا ہے یہ نظام اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ مزید کہا کہ ابتک 18 تھانوں کے کنٹرول رومز کے لئے 2000 کیمرے لگائے جا چکے ہیں اور مزید کام جاری ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو صاحب نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ کراچی میں وائلنٹ کرائم 55 فیصد کم ہوا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 100 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، مزید کہا کہ انشااللہ تمام کیمرے مستقبل میں سیف سٹی سے منسلک کیے جائیں گے۔ ٹیکنالوجی اور موثر پولیسنگ کے ذریعے کراچی کو مزید محفوظ اور جدید شہر بنایا جائے گا۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ جدید سافٹ ویئرز کی مدد سے متعدد ملزمان کو ٹریس کیا گیا اور ویسٹ زون میں جرائم کی شرح 60 فیصد سے بھی زیادہ کم ہوئی ہے۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار میں نے پولیس کانسٹیبلان کو ان کی بہادری پر قائد اعظم پولیس میڈل اور پاکستان پولیس میڈل دینے کی سفارش کی ہے۔
تقریب کے اختتام پر مراد سوہنی اور ان کی ٹیم نے ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ویسٹ زون، ایس ایس پی سینٹرل کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی