Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری۔
DATED: 10 OCTOBER-2025
ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔
ملزمان تین روز قبل قصبہ کالونی گلی میں موجود شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے۔
جائے وقوعہ سے حاصل کردہ CCTV فوٹیج کی مدد سے شناخت کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش کی گئی۔
ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران 01 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت حنیف ولد دلدار حسین کے نام سے ہوئی، جبکہ دو ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے، فرار ساتھی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی