Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

4 اگست یوم شہداء پولیس کی یاد تازہ کرنے کے لیئے پولیس ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون کراچی میں سادہ پروقار تقریب منعقد کی گئی

04 اگست 2024
یوم شہداء پولیس

جناب ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب نے ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون میں یاد گار شہداء پر حاضری دی پھول نچھاور کیئے اور فاتحہ خوانی کی

اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی 

اس سادہ پر وقار تقریب کے موقع پر ایس ایس پی صاحب سینٹرل زیشان شفیق صدیقی صاحب، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن سینٹرل، ڈی ایس پی ایڈمن ویسٹ زون، انچارج ویلفیئر ویسٹ زون، انچارج زیڈ آئی بی، آر آئی ہیڈ کوارٹر، لائن افسر و دیگر افسران بھی موجود تھے

ڈی آئی جی پی زون ویسٹ کراچی عرفان بلوچ صاحب نے ویسٹ زون میں قیام امن ،دہشتگردی کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے فرمایا کہ آج کا دن یوم شہداء پولیس کے افسران و جوانوں سے تجدید عہد کا دن ہے جنہوں نے اس شہر اور ملک کے چراغوں کو اپنا لہو دیکر روشن کیا۔

عوام کی خدمت اور قانون کی بالا دستی کیلئے سرگرم  پولیس کے افسران و جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔

عوام کا اعتماد ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔

شہید ہمارے محکمے کا فخر ہیں اور شہداء کے خاندان کی فلاح بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ 

کراچی پولیس کی تاریخ قربانیوں اور بہادری سے منسوب ہے اور پولیس کے افسران و جوانوں نے کبھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا

پولیس کے افسران و جوانوں کا لہو چاہے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے بہے یا شہریوں کی زندگی کو بچانے کیلئے کام آئے ہم ہر دم تیار ہیں۔

جناب ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے اس موقع پر شہداء پولیس کے لواحقین سے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ اور تحائف پیش کیئے

شہداء پولیس کے لیۓ ہیڈ کوارٹر ویسٹ زون میں قرآن خوانی کا باقاعدہ اہتمام کیا گیا اور پولیس کے دلیر شہداء کیلۓ دعاۓ مغفرت کی گئ


میڈیا سیل
ڈی آئ جی پی ویسٹ کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.