Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق ڈکیتی اور روبری کے متعدد وارداتوں میں ملوث 5 رکنی ڈکیت ماما گینگ کے خلاف شاہراہِ نور جہاں پولیس کا کریک ڈاؤن۔
مورخہ : 12 مئی 2025
کراچی میں دودھ کی دکانیں اور بیکری لوٹنے والے ماما گینگ کے پانچ کارندے شاہراہِ تھانے نور جہاں سے گرفتار
ماما گینگ کا مرکزی ملزم زائد اور ماما بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا
ملزمان کا گینگ واردات کے لیے کرولا کار استعمال کرتا تھا جبکہ دیگر ساتھی موٹر سائیکل پر بیک اپ دیتے تھے
ملزمان نے شریف اباد لیاقت اباد شاہراہ نورجہاں تیموریہ اور نیو کراچی میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے
سمن اباد کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی میں دوران مزاحمت فائرنگ کا بھی اعتراف کیا
گینگ کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی
ملزمان کا ایک ساتھی نادر نے چند وارداتوں میں پولیس کی وردی استعمال کرنے کا بھی اعتراف کیا
دوران گرفتاری ملزمان کے قبضے سے تین عدد نائن ایم ایم پسٹل دو عدد 30 بور پسٹل 21 عدد چھینے ہوئے موبائل فون ایک عدد چھینی ہوئی موٹرسائیکل ون ٹو فائو ایک عدد مسروقہ کار کرولا برآمد
ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے جبکہ دیگر تھانہ جات کے مقدمات میں بھی ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے
ترجمان ویسٹ زون پولیس