Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

انتہائی مطلوب لسٹڈ منشیات فروش پولیس کی حراست میں۔ کافی مقدار میں منشیات (چرس) برآمد

مورخہ: 12 مئی 2025

جناب آئی جی سندھ غلام نبی میمن صاحب کے منشیات فروشوں کے خلاف سخت احکامات و ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی ہدایات پر تھانہ سرجانی پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر یوسف المری گوٹھ میں کاروائی کرکے 03 ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار تینوں ملزمان کے نام مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھے۔

گرفتار ملزمان سے تین کلو سے زائد ( *3184 گرام* ) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔

کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں حارث عرف کاشف کالا ولد محمد، سلمان عرف عامر کالا ولد اشفاق اور وقاص مسیح ولد طارق مسیح شامل ہیں۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.