Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی قیادت میں کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے اہم اجلاس

میڈیا سیل ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی 
تاریخ : 16 دسمبر 2024 

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کی زیر صدارت ڈی آئی جی ویسٹ زون آفس کی کانفرنس روم میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجلاس میں کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایس ایس پی ویسٹ، ایس ایس پی سینٹرل اور کرسچن کمیونٹی کے معزز رہنماؤں/عہدیداران نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔

کرسچن کمیونٹی کے نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں میں درپیش سیکیورٹی خدشات اور ضروریات پر روشنی ڈالی۔ 

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے کرسچن کمیونٹی کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں، عبادت گاہوں، اور کرسچن آبادیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اور جامع اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ نے زون کے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ کرسمس کے موقع پر حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔

کرسمس ڈے کے موقع پر موبائیل پیٹرولنگ اور موٹر سائیکل گشت گرجا گھروں اور کرسچن آبادیوں کے اطراف زیادہ سے زیادہ رکھیں جائے۔ 

کرسمس ڈے کے موقع پر جہاں جہاں پر کرسچن کمیونٹی کی عبادت گاہوں میں بڑے بڑے پروگرام کا انعقاد ہوتا ہے ان کے اطراف سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور واک تھرو گیٹ لگائے جائیں۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی کے معززین/عہدیداران کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے اور ایک واٹس اپ گروپ بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکے اور رابطہ ہموار ہو سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کرسمس کی تقریبات کے دوران شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف سیکیورٹی کی یقین دہانی کراتے ہیں بلکہ اقلیتی برادری کے تحفظ اور خوشی میں برابر کے شریک ہونے کی پولیس کی وابستگی کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

آخر میں کرسچن کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.