Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ کے احکامات و ہدایات پر تھانہ اجمیر نگری پولیس کی بروقت کارروائی، دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ، نقدی و دیگر سامان برآمد۔
مورخہ: 15 جولائی 2025
تھانہ اجمیر نگری کی حدود شاہنواز بھٹو کالونی سیکٹر ون اے فور میں دو مسلح ملزمان شہری دلاور ولد اظہر حسین سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کی آمد کے دوران ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ گولی ملزم راشد کے ہاتھوں سے چل کر اس کے اپنے ساتھی ملزم یاسر ولد ریاض کے بازو پر لگی۔
۔ASI الطاف اور ان کے ہمراہ موجود پولیس اسٹاف نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو بروقت گرفتار کیا۔ زخمی ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوری طور پر عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا پرس، نقدی، ایک تیس بور پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ گرفتار شدہ ملزمان کے خلاف متاثرہ شہری دلاور کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
ترجمان میڈیا سیل ڈی آئی جی پی ویسٹ زون