Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز ڈکیتوں کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر ویسٹ زون کے دو تھانہ جات میں پولیس مقابلے
مورخہ: 19 اگست 2025
(1) تھانہ خواجہ اجمیر نگری
گزشتہ رات خواجہ اجمیر نگری پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں سے بمقام Good Luck شادی لان سیکٹر A/4-1 نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ ہوا۔
مقابلے کے دوران ایک ملزم بنام ہادی ولد ایاز زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی ذیشان موقع سے فرار ہو گیا۔
ملزم سے ایک عدد نائن ایم ایم پسٹل بمعہ راؤنڈ، موبائیل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کیا گیا۔
(2) تھانہ سرجانی
تھانہ سرجانی کا دوران گشت بمقام سیکٹر 51 خدا کی بستی نادرن بائی پاس کے پاس مسلح ڈکیتوں کے ساتھ مقابلہ ہوا۔
دوران پولیس مقابلہ 03 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت
1۔ صفدر علی ولد ابرہیم (زخمی حالت)
2۔ سلمان ولد اسماعیل
3۔ نعمان ولد محمود
برآمدگی
دو عدد پسٹل بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائیل فونز و نقدی برآمد۔
ملزمان کے خلاف
مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون