Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*خواجہ اجمیر نگری* پولیس کا اسٹریٹ کریمنل *( سردار بلوچ)* گینگ کہ ساتھ مقابلہ۔
مورخہ 23 جنوری 2025
مقابلے کے دوران 1 ملزم زخمی حالت میں اور دوسرا ملزم بلا ضرب گرفتار۔
ملزمان کہ قبضے سے 03 چھیننے ہوئے موبائیل فون 01 پسٹل 30 بور بمعہ 04 راؤنڈ اور 01 موٹر سائیکل برآمد۔
بمقام 4 اسٹار لان سیکٹر 3 اندرون روڈ کہ قریب1 موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے انعام نامی شہری جوکہ نماز پڑھنے کے لئے جا رہا تھا تو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر موبائیل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوئے تو مدعی کے شور شرابہ کرنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 1 ملزم زخمی حالت میں اور 1 ملزم کو بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا۔
جبکہ ملزمان کا 1 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔
*شناخت گرفتار ملزمان*
(1)عزیز الرحمن عرف کاشف کالا ولد عبد الرحیم (زخمی) (2) عادل نور عرف سردار ولد نور بخش کہ نام سے ہوئی۔
ضابطہ کے کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی