Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے اسٹریٹ کریمنلز ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت احکامات و ہدایات پر اجمیر نگری پولیس کا فیکٹریوں میں وارداتیں کرنے والے انتہائی مطلوب (ماما گروپ) گینگ کہ ساتھ مقابلہ۔
مورخہ: 16 جون 2025
مقابلے کے دوران انتہائی خطرناک 2 ملزمان شدید زخمی حالت میں جبکہ تیسرے ساتھی کو بلا ضرب گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 04 چھیننے ہوئے موبائیل فون اور 01 چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی.
بمقام اندرون روڈ سیکٹر 5 بی 3 نزد 4 اسٹار لان کے قریب اجمیر نگری پولیس نے 2 موٹر سائیکل پر سوار 5 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان شدید زخمی حالت میں اور 1 ملزم کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
جبکہ 2 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
*گرفتار ملزمان کی شناخت*
(1) امام ڈنوں عرف جاوید گنجا ولد علی خان
(2) زاہد کھوسو ولد سلیمان ( زخمی)
(3) جاوید عرف موٹا ولد متو خان بنگلانی کہ ناموں سے ہوئی۔
برآمدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ بزریعہ CPLC چیک کیا تو بالا موٹر سائیکل کا مقدمہ الزام نمبر 800/2025 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ سائیٹ سپر ہائی وے میں درج ہیں۔
گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی پولیس مقابلوں اور موٹر سائیکل چھیننے کے جرم میں درجنوں بار جیل جا چکے ہیں۔
ترجمان ویسٹ زون پولیس کراچی