Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون کا بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت احکامات و ہدایات کی روشنی میں بلال کالونی پولیس کا بھتہ خوروں سے آمنا سامنا مقابلے کے بعد تین بھتہ خور زخمی حالت میں گرفتار۔
مورخہ : 27 جون 2025
ملزمان بلال کالونی کی حدود میں بھتہ خوری کی واردات کی نیت سے گھوم رہے تھے۔ گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کے دوران پولیس موبائیل اور اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد بھتہ خوروں کو اسلحہ سمیت رنگے ہاتھوں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
*ملزمان کی شناخت*
۔1 شایان عرف شانو ولد ناصر
۔2 شوقین عرف کالا ولد موسم علی
۔3 سہیل عرف موٹا ولد ولی محمد کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 9mm پستول,1 عدد 30 بور پسٹل سمیت واردات میں استعمال ہونے والی 125 موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
زخمی ملزمان کے گینگ سمیت وارداتوں میں ملوث ہونے کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون