Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم اسلحہ، چھینی گئی موٹر سائیکل اور نقدی سمیت گرفتار

Media Cell-DIGP West Zone

On 17 February 2025

تھانہ منگھوپیر پولیس نے ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کے احکامات و ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم دلدار علی ولد محمد ایوب کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔

ملزم کے زیرِ استعمال 125 موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، جو اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھی۔

چھینی گئی موٹر سائیکل کے حوالے سے مقدمہ الزام نمبر 142/25 تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔

گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.