Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ۔
مورخہ: 12 مارچ 2025
1- ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرکے ملزم شکیل ولد اظہار خان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے زیراستعمال سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبری KJH-7464 برآمد ہوئی۔
برآمدہ موٹرسائیکل کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 22/2025 تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج یے۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
2ـ ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے سیکٹر 14/C قبرستان کے قریب کاروائی کرکے ملزم شاہو حسین ولد احمد حسین کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1. مقدمہ الزام نمبر 396/2019 بجرم دفعہ 23 (i) A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ سولجر بازار۔
2. مقدمہ الزام نمبر 395/2019 بجرم دفعہ 353/1/8324/34 ت پ تھانہ سولجر بازار۔
3. مقدمہ الزام نمبر 50/2021 بجرم دفعہ 6/9-B نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ پاکستان بازار۔
4. مقدمہ الزام نمبر 58/2021 بجرم دفعہ 381-A ت پ تھانہ پاکستان بازار۔
5. مقدمہ الزام نمبر 777/2022 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ پاکستان بازار۔
6. مقدمہ الزام نمبر 102/2023 بجرم دفعہ 9(2)C نارکوٹکس ایکٹ تھانہ پاکستان بازار۔
7. مقدمہ الزام نمبر 652/023 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ اورنگی ٹاؤن۔
8. مقدمہ الزام نمبر 259/2025 بجرم دفعہ 23 (i) A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ پاکستان بازار۔
9. مقدمہ الزام نمبر 115/2013 بجرم دفعہ 6/9C نارکوٹیکس ایکٹ تھانہ سول لائنز۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی