Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے احکامات و ہدایات کے مطابق اسٹریٹ کرمنلز اور موٹر سائیکل لفٹر گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔

DATED: 27 FEBRUARY 2025

1️⃣ تھانہ تیموریہ پولیس کا موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے ساتھ مقابلہ

سخی حسن پل پر پولیس نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جنہوں نے فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ دو فرار ہوگئے۔

گرفتار ملزم محمد وقار ولد محمد اسلام کے قبضے سے چھینی گئی سوزوکی 110 موٹر سائیکل، 30 بور پستول بمعہ 4 گولیاں اور موبائل فون برآمد۔ CPLC ریکارڈ کے مطابق موٹر سائیکل تھانہ پیرآباد کے مقدمہ الزام نمبر 70/2025 میں مطلوب تھی۔

2️⃣ تھانہ شاہراہِ نور جہاں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ

شادمان 14B میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی، دو بغیر مزاحمت گرفتار۔

گرفتار ملزمان:

زخمی: حکم خان ولد مطمئن خان

دیگر: شمع اللہ ولد رسول حکیم، اسامہ ولد محمد ضمیر

ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول، 5 چھینے گئے موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد۔ زخمی ملزم اسپتال منتقل، دیگر کو قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.