Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے سخت احکامات و ہدایات پر زون ویسٹ میں اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری
مورخہ : 03 جنوری 2025
خواجہ اجمیر نگری پولیس کا اسٹریٹ کریمنل کہ ساتھ پولیس مقابلہ۔
مقابلے کے دوران 01 ملزم زخمی ہالت میں اور 03 ملزمان بلا ضرب گرفتار۔
ملزمان کہ قبضے سے 01 پسٹل 30 بور بمعہ 04 گولیاں اور ایک پسٹل 9MM بمعہ 06 گولیاں، 01 125 موٹر سائیکل سمیت چھینی ہوئی 2 موٹر سائیکلیں 8 عدد ٹچ موبائل فون ودیگر سامان برآمد۔
بمقام شاہنواز بھٹو کالونی نزد 4-جے بس اسٹاپ سروس روڈ کہ قریب پولیس نے 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے 01 ملزم زخمی حالت میں اور 03 ملزمان کو بلا ضرب گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت
(1) محمد نیاز عرف استاد ولد در محمد (زخمی)
(2) عثمان عرف ناکو ولد شبیر
(3) محمد حسیب عرف سائیکو ولد محمد حنیف
(4) محمد عمیر ولد محمد فراز کہ نام سے ہوئی۔
ملزمان کہ قبضے سے برآمدہ موٹر سائیکلوں کا ریکارڈ بذریعہ CPLC چیک کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی