Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ویسٹ زون میں اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے سخت احکامات و ہدایات پر مسلسل کاروائیاں جاری۔
مورخہ: 14 جولائی 2025
حیدری مارکیٹ
حیدری پولیس کا دوران پیٹرولنگ ڈکیتوں سے بمقام حیدری مارکیٹ پریمیر کالج والی گلی بلاک H نزد الفلاح گراؤنڈ نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلہ۔
دو ملزمان (1) وسیم ولد ناظم الدین (زخمی حالت) (2) فراز ولد غلام فرید کو بلا ضرب گرفتار کیا گیا۔
ایک عدد 9mm پسٹل بمعہ راؤنڈ، موبائیل فونز اور موٹر سائیکل برآمد۔
(2) تھانہ تیموریہ
تھانہ تیموریہ کا دوران پیٹرولنگ بمقام ناگن چورنگی PNSC کٹ کے پاس کریمنلز کے ساتھ مقابلہ۔
دوران پولیس مقابلہ 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
1۔ قاسم رضا ولد سید محمد رضا
2۔ محمد عمران ولد گلبہار
3۔ طلحہ رضا ولد محمد رضا
4۔ محمد عادل ولد اصغر
ایک عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، ایک نقلی پسٹل، موٹر سائیکل و نقدی برآمد۔
ملزمان کے خلاف
مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون