Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ اسلحہ و چھینی گئی بائیک کیساتھ گرفتار
Media Cell-DIGP West Zone
On 17 February-2025
تھانہ منگھوپیر پولیس نے *ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کے احکامات و ہدایات* پر اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر اجتماع گاہ کے قریب کارروائی کرکے 03 ملزمان (ڈکیت گینگ) کو گرفتار کیا۔
ملزمان سے 01 غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن، 01 نقلی/ڈمی پسٹل، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
ملزمان کے زیر استعمال 02 موٹر سائیکلز کو بھی قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔ جن میں سے 01 موٹر سائیکل چھینی گئی ہے ۔
موٹرسائیکل کے چھیننے/واردات کا مقدمہ الزام نمبر 60/2025 تھانہ مدینہ کالونی میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں علی جان ولد حاجی خان، قربان ولد اکبر علی اور آصف ولد اختر شامل ہیں۔
گرفتار ملزم علی جان عادی جرائم پیشہ ور ہے اور قبل از بھی ذیل مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
1۔ مقدمہ الزام نمبر 120/2019 بجرم دفعہ 381-A ت پ تھانہ صدر۔
2۔ مقدمہ الزام نمبر 154/2019 بجرم دفعہ A-381 ت پ تھانہ گلشن اِقبال۔
3۔ مقدمہ الزام نمبر 88/2019 بجرم دفعہ A-381 ت پ تھانہ بلوچ کالونی۔
4۔ مقدمہ الزام نمبر 401/2022 بجرم دفعہ 23(i) A سندھ اسلحہ ایکٹ تھانہ سعیدآباد۔
ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی