Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف سخت ایکشن و ہدایات پر گزشتہ شب تھانہ اقبال مارکیٹ اور تھانہ گلبرگ کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلے

مورخہ 04 نومبر - 2025 

پہلا مقابلہ
 ویسٹ تھانہ اقبال مارکیٹ
تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس کا دورانِ پیٹرولنگ بمقام سیکٹر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتوں کیساتھ مقابلہ ہوا۔

دوران پولیس مقابلہ دو ملزمان بنام دلنواز ولد میر نواز خان زخمی حالت میں جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فیصل محمود ولد محمد نواز کو بلا ضرب گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن، موبائیل فون، موٹر سائیکل و نقدی برآمد ہوئی۔

دوسرا مقابلہ
سینٹرل تھانہ گلبرگ 
گلبرگ پولیس کا رات گئے دوران گشت اسٹریٹ کریمنلز ملزمان سے بمقام بلاک 11 نزد غوثیہ مسجد کے پاس مقابلہ ہوا۔
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم اصفہان ولد عرفان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل، موبائیل فون اور علاقہ تھانہ ناظم آباد کی حدود سے چوری ہوئی کرولا کار برآمد ہوئی۔ 

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.