Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے مورخہ 26 ستمبر کو گلشن معمار کے علاقے جنجال گوٹھ میں واردات کے دوران 14 سالہ لڑکے کے قتل پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کرنے کے احکامات جاری فرمائے۔
*18 اکتوبر - 2025*
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی ہدایات کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے افسران کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت دیں۔
جس پر گزشتہ رات پولیس مقابلے میں گلشن معمار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا ملزم بنام خان زیب ولد جہانزیب کو نادرن بائی پاس کے قریب پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس نے 26 ستمبر کو جنجال گوٹھ چاول گودام میں واردات کے دوران ایک 14 سالہ لڑکے منصور محسود کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جوکہ اس وقوعہ کا مرکزی ملزم ہے۔
قتل / واردات کا مقدمہ الزام نمبر 434/2025 بجرم دفعہ 302/397/34 ت پ تھانہ گلشن معمار میں درج ہے۔
مقابلے کے دوران گرفتار مرکزی ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
گرفتار ملزم سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، مقتول منصور سے چھینا گیا موبائیل فون اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔
*ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی*