Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

مورخہ 12 جنوری 2026 بروز پیر ڈی آئی جی پی ویسٹ زون آفس گلبرگ میں اے ایس آئی سے سب انسپیکٹر کے عہدے پر زون ویسٹ کے 37 افسران کو رینک لگانے کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

مورخہ 12 جنوری - 2026

اس پر وقار تقریب میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی صاحب، ایس ایس پی انویسٹیگیشن سینٹرل انعم تجمل صاحبہ اور ایس پی انویسٹیگیشن ویسٹ دلاور صاحب نے بھی شرکت فرمائی۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون *عرفان علی بلوچ صاحب* نے *37* اے ایس آئی کو سب انسپیکٹر کے رینک لگاۓ۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے تمام افسران کو دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد دیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون نے اپنے مختصر کلمات میں افسران سے مخاطب ھوتے ھوۓ فرمایا کہ آپ تمام افسران جہاں کہیں بھی پوسٹ ھوں پوری ایمانداری, فرض شناسی, اپنی قابلیت اور اپنے پیشے کو مقدس رکھتے ھوۓ عوام کی ہر جائز پریشانی کو بروۓ کار لاتے ھوۓ اپنی خدمات سر انجام دیتے رہیں اور اپنی محنت و لگن سے پولیس کے محکمہ کو عزت دیں گے۔

تمام پروموشن پانے والے افسران نے ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے نیک تمناؤں کیساتھ تمام افسران کو رخصت کیا۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.