Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
نیو کراچی بلال کالونی پولیس کی ایک اور اہم ٹارگیٹڈ کاروائی
مورخہ: 17 جون 2025
شہر کراچی میں رات کے اندھیروں میں ڈکیتی کلنگ, ڈکیتی مزاہمت پر معصوم نہتے شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والا خونی گینگ کا سرغنہ مبشر عرف موبی گرفتار ملزمان ڈسٹرکٹ سینٹرل, ڈسٹرکٹ ایسٹ, ڈسٹرکٹ ویسٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا
دوران ڈکیتی 125 موٹر سائیکل 110 موٹر سائیکل 150 موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب چانڈیو گینگ کا شوٹر گرفتار کر لیا گیا
گرفتار ملزمان کی شناخت
(1) مبشر عرف موبی (2) ندیم عرف موٹا (3) حسین کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 30 بور پسٹل 9mm پسٹل بمہ راؤنڈز, سمیت, 125 موٹر سائیکل ٫ CD70 موٹر سائیکل جبکہ چھنے ہوئے 10 سے زائد موبائل فون و نقدی برآمد
گرفتار ملزم مبشر عرف موبی گینگ کا شوٹر تھا موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاہمت پر گولیاں مار کر شہریوں کو قتل و زخمی کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث و مطلوب تھا
گرفتار ملزم مبشر عرف موبی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 23/11/2024 کو فائیو سٹار حیدری برج کے قریب 125 چھننے کے دوران ریسٹورنٹ کے مالک سلمان کو فائرنگ کر کے قتل کیا
ملزمان کے گروہ نے 17/01/2023 کو بلال کالونی کی حدود سیکٹر 5E اپنا لان شادی ہال کے قریب 55/60 سالہ بزگ شہری محمد عزیز کو دوران ڈکیتی کیش چھنے کے دوران مزاہمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا مقدمہ الزام نمبر 20/2023 بجرم دفعہ302/397/34 بلال کالونی میں درج ہے
بزرگ شہری اپنے گھر پر کنسٹرکشن کا کام کرا رہا تھا ملزمان شراب کے نشے میں دھت تے رقم نہ دینے پر گولیاں مار کر قتل کیا تھا
ملزمان واردات کے بعد موقع سے مقتول کی 125 موثر ساہیکل اور لائسنس یافتہ پسٹل بھی چھن کر لے گئے جس کا مقدمہ الزام نمبر 393/2024 بجرم دفعہ 302/397/34 حیدری مارکیٹ میں درج ہے
ملزمان نے 23/112024 کو پولیس اسٹیشن سمن آباد کی حدود میں سوفٹویئر انجینیئر عمر اور ابصار کو گن پوائنٹ پر لوٹا فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے
ملزمان IT سوفٹویئر انجینیئر سے موبائل فون نقدی لیپ ٹاپ قیمتی گھڑیاں چننے کی واردات میں ملوث و مفرور اشتہاری ملزم ہیں جس کا مقدمہ الزام نمبر 291/2024 بجرم دفعہ 397/392/34 سمن آباد میں درج ہے،
بلال کالونی پولیس نے ملزمان کی CCTV فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے ملزم مبشر عرف موبی مفرور اشتہاری ہے
ملزمان کا گروہ 12 سے زائد افراد پر مشتمل ہے دیگر اہم ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں مفرور اشتہاری کیسوں میں گرفتاریوں کی انٹری کا عمل جاری ہے،
ترجمان ویسٹ زون پولیس