Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے ہدایات واحکامات پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری ۔
مورخہ: 26 جنوری 2025
1- ویسٹ، تھانہ پاکستان بازار پولیس نے جواء سٹّہ آپریٹ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے غازی آباد اورنگی ٹاؤن میں کاروائی کرکے 06 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے جواہ/سٹّے میں استعمال ہونے والی نقدی رقم اور مختلف پرچیاں برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں افضل، شہباز، راجہ، ارمان، وقاص اور محمد دانش ولد محمد منو شامل ہیں۔
2- ویسٹ، تھانہ مومن آباد پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم عبد الخالق ولد خالد کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے آدھا کلو سے زائد (515 گرام) چرس اور فروختگی کی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹیکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی