Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ کے سخت احکامات و ہدایات پر گھروں میں چوریاں اور ڈکیتیاں کرنے والے جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن

مورخہ: 29 دسمبر 2024

تھانہ پاکستان بازار پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے گزشتہ روز گلشن ضیاء میں واقع نوید احمد انصاری کے گھر میں چوری کی واردات کی تھی۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 651/2024 بجرم دفعہ 457/380 ت پ متاثرہ شہری کی مدعیت میں درج ہے۔

پولیس نے انٹیلیجنس بنیاد پر کاروائی کرکے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد نعمان ولد محمد اکرام الدین کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم کے گھر سے چوری کیئے گئے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیوارات (گولڈ) برآمد کرلئے گئے ہیں۔

ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.