Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
زون ویسٹ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری
میڈیا سیل ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی
مورخہ: 22 دسمبر 2024
تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے جواء سٹّہ آپریٹ کرنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان سرجانی سیکٹر 7C میں اندرون مکان میں خفیہ طور پر جُواء سٹّہ آپریٹ کرتے تھے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر اندرون مکان کاروائی کرکے 12 رکنی گینگ کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے جواء/سٹّے میں استعمال ہونے والی نقدی رقم، چھکہ گولی، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں اکرم، اویس، ریحان، نصیر احمد، محمد حسیب، راشد حسین، عارف، ندیم احمد، اویس شاہ، عمران، محمود اور عامر شامل ہیں۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی