Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ویسٹ زون پولیس کی جانب سے بہترین کاروائی شہر بھر سے چھینی/چوری کی گئی متعدد موٹر سائیکلز برآمد

مورخہ: 13 مارچ 2025

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب کے موٹر سائیکلز لفٹرز کے خلاف خصوصی ہدایات و کریک ڈاؤن کی روشنی میں ایس ایچ او سرجانی نے ہمراہ ٹیم خفیہ اطلاع پر بمقام خدا کی بستی سرجانی ٹاؤن میں واقع مکان پر چھاپہ مار کاروائی کی۔

کامیاب کاروائی کے لئے مکان/پلاٹ سے 01 مکمل موٹر سائیکل، 38 چیچیس اور متعدد موٹر سائیکلز کے پارٹس برآمد کر لیئے۔

برآمدہ 08 چیچس/موٹرسائیکلز تھانہ سرجانی، ناظم آباد، آرٹری میدان، گلبرگ اور فریئیر کے علاقے سے چوری/چھینی گئی ہیں۔

جبکہ دیگر برآمدہ چیچس بھی چوری/چھینی گئی موٹرسائیکلز کے ہیں، جن کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

برآمدہ چیچس میں کافی چیچس کے نمبرز ٹیمپرز کیئے گئے/مٹائے گئے ہیں، جنہیں واضح کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

چوری/چھینی گئی موٹرسائیکلز کو کھول کر فروخت کرنے کا یہ سیٹ آپ آپریٹ کرنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے۔

ضابطے کے تحت مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہے۔

ترجمان ویسٹ زون پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.