Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ صاحب کی جانب سے انسداد پولیو مہم کے لیئے سخت فول پروف سیکیورٹی انتظامات
میڈیا سیل DIGP ویسٹ زون کراچی*
مورخہ : 15 دسمبر 2024
سیکیورٹی انتظامات
انسداد پولیو مہم
16 دسمبر تا 22 دسمبر 2024
16 دسمبر بروز پیر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران فول پروف حفاظتی انتظامات اور پولیس حصار میں پولیو ورکرز اپنے فرائض نبھانے کے لیے کوشاں ہیں۔
تمام فیلڈ افسران و جوان اپنے اپنے علاقوں میں جاری کردہ سیکیورٹی پلان کے مطابق حفاظتی انتظامات سخت رکھیں گے۔
ڈی آئی جی صاحب ویسٹ زون نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو پولیو ٹیمز کے ساتھ پولیس نفری کی تعیناتی، درپیش مسائل پر فوری ریسپانس، علاقے میں پیٹرولنگ، پکٹنگ اور سول ایڈمنسٹریشن کے ساتھ روابط کے جملہ اقدامات احسن طریقے سے سر انجام دینے کی ہدایات جاری فرمائیں ہیں۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون نے فرمایا ہیکہ تمام ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز نفری کو باقاعدہ بریفنگ دیں گے اور انسدادِ پولیو مہم کی آگاہی، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی اور اس حساس ڈیوٹی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
تمام فیلڈ افسران پولیو مہم پر مکمل اور خاص توجہ دیں گے اور زیادہ سے زیادہ نفری لگا کر کور کریں اور پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے تاکہ سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔
تمام فیلڈ افسران دوران پولیو مہم قائم کیئے گئے کنٹرول روم کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ رابطے میں رہیں گے اور کسی بھی قسم کی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال کے پیش نظر اس کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول پر نوٹ کرائیں گے۔
ڈی آئی جی پی ویسٹ زون عرفان بلوچ صاحب نے تمام افسران کو واضع کیا کہ پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی لاپرواہی یا غفلت نا قابل قبول ہو گی۔
انسداد پولیو مہم ایک اہم قومی فریضہ ہے جس میں پولیس فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی پی ویسٹ زون کراچی